محرم الحرام

محرم الحرام :پشاور پولیس کی امن و امان برقرار رکھنے کے لئے تیاریاں مکمل

ویب ڈیسک: پشاورپولیس نے محرم الحرام میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لئے تیاریاں مکمل کر لیں ۔
ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار نے اس حوالے سے مختلف مکاتب فکر کے وفود سے ملاقاتیں کیںاور عشرہ محرم الحرام کے پر امن انعقاد کے حوالے سے خصوصی غور و خوض کیا گیا ۔
اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار کا کہنا تھا کہ محرم الحرام صبر و تقدس کا مہینہ ہے اور امن وبھائی چارے کا درس دیتا ہے، پرامن محرم کے لئے تمام سٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلیں گے۔
انہوں نے کہا کہ تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والوں کے ساتھ کوارڈی نیشن قائم رہیگا،امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے ضلع بھر کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندیاں قائم،چیکنگ سخت کردی، کاشف ذوالفقارپشاور: موٹرسائیکل ڈبل سواری ، کالے شیشوں والی گاڑیوں ، اسلحہ نمائش کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی ۔
انہوں نے کہا کہ اندرون شہر ہوٹلوں ، سرائے ، پلازہ سمیت دیگر رہائشی علاقوں میں مشکوک افراد کی کڑی نگرانی جبکہ نواحی علاقوں میں سرچ اینڈسٹرائیک اپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔
کاشف ذوالفقارنے مزید کہا کہ عشرہ محرم الحرام کے موقع پر ضلع بھر میں پولیس گشت میں بھی اضافہ ہوگا، اندرون شہر داخل ہونے والے مشکوک افراد اور گاڑیوں کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔
سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے کمانڈ اینڈ کنٹرول میں خصوصی نگرانی کی جائے گی جبکہ جلوس اور مجالس کے روٹس کی ڈرون کیمروں اور کیمرہ سرویلنس موبائل سسٹم کے ذریعے نگرانی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ اونچی اونچی عمارتوں پر نشانہ بازوں کو تعینات کرنے سمیت شہر میں سادہ کپڑوں میں بھی پولیس اہلکاروں تعینات ہونگے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم شہاز شریف اور ولادیمیر پیوٹن کی ملاقات آج متوقع