سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ تیزی

سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ تیزی ، 80ہزارکی بلندترین حدعبور

ویب ڈیسک: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ تیزی کا رجحان نئے مالی سال کے شروع ہوتے ہی پایا جا رہا ہے۔ دیکھتے ہی دیکھتے سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 80 ہزار کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
گزشتہ روز کاروباری روز 728 پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ ہی 100 انڈیکس 79552 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
آج کاروبار کا آغاز ہوتے ہی سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی جارہی ہے اور 100 انڈیکس 80 ہزار کی نئی بلند ترین حد عبور کر گیا۔
کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 460 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے سٹاک مارکیٹ میں‌100 انڈیکس 80 ہزار 94 کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
کاروبار کے دوران اب تک 550 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے باعث انڈیکس 80 ہزار 103 پر جا پہنچا۔
نئے مالی سال کے شروع ہوتے ہی سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ جس کے باعث 100 انڈیکس مِیں ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ نوٹ کیا گیا۔
یاد رہے کہ سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ تیزی کا رجحان، 100 انڈیکس 80 ہزار کی حد عبور کر گیا۔
اس سے قبل کاروباری ہفتے کے پہلے روزسٹاک مارکیت کے 100 انڈیکس میں 701 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس 79 ہزار 146 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
گزشتہ روز حصص بازار میں 41 کروڑ 31 لاکھ شیئرز کے سودے 16 ارب 59 کروڑ روپے میں طے ہوئے۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 84 ارب روپے بڑھ کر 10 ہزار 517 ارب روپے ہو گیا جبکہ دو دن میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 142 ارب روپے بڑھی ہے۔

مزید پڑھیں:  نواز شریف چوتھی بار وزیراعظم بننے کیلئے کوشش کر رہے ہیں، بیرسٹر ڈاکٹر سیف