عمران خان کی بیٹوں سے ملاقات

عمران خان کی بیٹوں سے ملاقات، عدالت کا حکومت سے جواب طلب

ویب ڈیسک: عمران خان کی بیٹوں سے ملاقات کے حوالے سے دائر درخواست پر انسداد دہشتگردی عدالت راولپندی میں سماعت ہوئی۔
اس دوران انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے عمران خان کی بیٹیوں سےملاقات کے حوالے سے حکومت و جیل انتظامیہ سے جواب طلب کرلیا۔
دائر درخواست میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بیٹوں قاسم اور سلیمان سے ملاقات کرنا چاہتا ہوں۔ یہ میرا آئینی اور قانونی حق ہے۔
دائر درکواست میں مزید کہا گیاہے کہ یہ ملاقات مکمل فیملی نوعیت کی ہوگی۔ اڈیالہ جیل میں ملاقات کا انتظام کروایا جائے۔
دوسری جانب درخواست پر انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی کی جانب سے حکومت ، وزارت داخلہ اور جیل انتظامیہ سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 5 جولائی تک ملتوی کردی گئی۔

مزید پڑھیں:  حزب اللہ کا اسرائیل پر بڑا حملہ :200راکٹ فائر کردیئے