شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس

شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس آج شروع ہوگا

ویب ڈیسک: شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس آج شروع ہوگا۔
قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں منعقد ہونے والے دو روزہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔
سنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے وزیراعظم شہباز شریف خطاب بھی کریں گے۔
اس دوران وزیراعظم اہم علاقائی اور عالمی مسائل پر پاکستان کے نقطہ نظر سے شرکاء کو آگاہ کریں گے۔
تنظیم کے اجلاس کے دوران وزیراعظم روسی اور چینی صدور سے الگ الگ اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔
گزشتہ روز وزیراعظم کے دورہ تاجکستان کے دوران پاکستان اور تاجکستان کے درمیان ہوا بازی، سفارت کاری، تعلیم، کھیلوں، سیاحت اور دیگر شعبوں میں مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط ہوگئے۔
یاد رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا دو روزہ سربراہی اجلاس آج شروع ہونے جا رہا ہے جس میں‌شرکاء بھرپور شرکت کرینگے.

مزید پڑھیں:  ایران میں صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے ووٹنگ آج ہوگی