پاکستان کیساتھ سیکیورٹی تعاون

پینٹاگون کا پاکستان کیساتھ سیکیورٹی تعاون جاری رکھنے کا عندیہ

پینٹاگون کا پاکستان کیساتھ سیکیورٹی تعاون جاری رکھنے کا عندیہ، دہشت گردی کے خلاف مل کر کام کرنے کی ہماری لمبی تاریخ ہے، جنرل پیٹرک
ویب ڈیسک: امریکی دفاعی ادارے پینٹاگون کے ترجمان جنرل پیٹرک نے اپنے ایک بیان میں پینٹاگون کا پاکستان کیساتھ سیکیورٹی تعاون جاری رکھنے کے حوالے سے عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ سیکیورٹی تعاون جاری ہے۔ دہشتگردی کیخلاف مل کر کام کرنے کی ہماری ایک الگ تاریخ ہے۔
ترجمان پینٹاگون جنرل پیٹرک کا مزید کہنا تھا کہ امریکا اور پاکستان میں سیکیورٹی تعاون پر مزید بات چیت جاری ہے تاہم اس کے علاوہ انہوں نے پاکستان سے متعلق سیکیورٹی امداد کے حوالے سوال کا جواب نظر انداز کر دیا۔
گزشتہ روز امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانٹ پٹیل نے پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی پر مقدمات پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، پاکستان میں انتخابات کی شفافیت کا معاملہ ہماری توجہ کا مرکز ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور: خیبر پختونخوا حکومت کا یکم محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان