مون سون بارشوں سے سیلاب

مون سون بارشوں سے سیلاب کا خدشہ، صوبہ بھر میں‌الرٹ جاری

ویب ڈیسک: مون سون بارشوں سے سیلاب کا خدشہ، صوبہ بھر میں‌متعلقہ محکموں اور ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے ۔
وزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ تمام متعلقہ محکمے اور ضلعی انتظامیہ صوبائی حکومت کے مون سون کنٹنجنسی پلان پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔
سردار علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ پی ڈی ایم اے کی طرف سے جاری گائیڈ لائنز پر عملدرآمد یقینی بنائیں، ممکنہ سیلاب سے جانی و مالی نقصانات کم سے کم کرنے کے لئے پیشگی تیاریاں مکمل کی جائیں۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ مون سون بارشوں سے سیلاب جیسی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ضروری اشیا کی ہمہ وقت دستیابی یقینی بنائی جائے تاکہ کسی بھی موقع پر مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
ان کا کہنا تھا کہ بارشوں کے دوران اضلاع کی سطح پر تمام متعلقہ عملے اور ریسکیو ٹیموں کو ہمہ وقت الرٹ رکھا جائے، صوبہ بھر کے تمام ہسپتالوں میں عملے اور ضروری ادویات کی ہمہ وقت دستیابی یقینی بنائی جائَے۔ ہائی رسک اضلاع میں غیر معمولی انتظامات کئے جائیں۔
وزیر اعلی نے ہدایت کی کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے موثر انداز میں نمٹنے کے لئے فوری رسپانس میکینزم تیار رکھنے سمیت ہنگامی صورتحال میں متعلقہ محکموں اور ریسکیو اداروں کے درمیان کوآرڈینیشن کا موثر نظام بھی وضع کیا جائے۔
یاد رہے کہ ملک بھر میں بارشیں متوقع ، محکمہ موسمیات نے عوام کو خوشخبری سنا دی۔ بارشیں برسانے والا نیا نظام آج پاکستان میں انٹری دے گا۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق بارش برسانے والے نئے نظام کے تحت آج رات سے ملک کے مختلف حصوں میں موسلا دھار بارشیں متوقع ہیں۔
مون سون بارشوں کے وافر مقدار میں ہونے اور اس سے ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے بینرز لگانے کی ہدایت کردی۔

مزید پڑھیں:  پیٹرولیم ڈیلرز کا ہنگامی اجلاس آج طلب، اگلا لائحہ عمل طے ہوگا