جعلی طریقہ سے شناختی کارڈ

جعلی طریقہ سے شناختی کارڈ بنوانے والے گرفتار، 2 افغانوں سمیت 4 ملزمان شامل

جعلی طریقہ سے شناختی کارڈ بنوانے والے گرفتار، 2 افغانوں سمیت 4 ملزمان شامل ۔
ویب ڈیسک: جعلی طریقہ سے شناختی کارڈ بنوانے والے گرفتار ملزمان میں‌2 افغان شہریوں سمیت 4 دیگر افراد شامل ہیں ، انہیں‌ایف آئی اے نے ضلع چارسدہ میں گرفتار کر کیا.
وفاقی تحقیقاتی ادارے کی جانب سے ملزمان موقع پر گرفتار کئے گئے۔ اس حوالے سے ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ نادرا آفس چارسدہ کے حکام کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی شناختی کارڈ بنوانے والے 4 ملزمان گرفتار کَئے گئے۔
ذرائع کے مطابق ان ملزمان میں 2 پاکستانی اور 2 افغان شہری شامل ہیں۔ ایف آئی حکام کے مطابق افغان شہری پاکستانی شناختی کارڈ بنوانے نادرا آفس گئے تھے جب کہ کرم کے رہائشی 2 ملزمان افغان شہریوں کو پاکستانی شناختی کارڈ بنانے میں سہولت فراہم کر رہے تھے۔
یاد رہے کہ ان واقعات کی روک تھام کیلئے ملک بھر میں جاری کوششوں میں تیزی آنی چاہئے کیونکہ غیر قانونی تارکین وطن کو غیر قانونی اقدامات سے روکا جا سکے۔

مزید پڑھیں:  عمران خان رہائی کیلئے تحریک کا آغاز ،اختتام جعلی حکومت کے خاتمے پر ہوگا:بیرسٹر سیف