سیکورٹی انتظامات کا جائزہ

محرم الحرام : سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئےسی سی پی او متحرک

ویب ڈیسک: محرم الحرام کے حوالے سے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے سی سی پی او متحرک ہو گئے۔ سی سی پی او قاسم علی خان نے کمانڈ اینڈ کنٹرول روم تھانہ کابلی اور سپریم کمانڈ پوسٹ کوہاٹی گیٹ کا دورہ کیا۔
اس موقع پر سی سی پی او قاسم علی خان کے ہمراہ ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار بھِ تھے۔ دورے کے دوران انہوں نے محرم الحرام کیلئے کیے گئے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ۔
کمانڈ اینڈ کنٹرول روم میں شہر میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے جلوس اور مجالس کی روٹس اور سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار نے شہر کی سیکورٹی، پروگرامات اور دیگر انتظامی اداروں کیساتھ کوآرڈی نیشن کے بارے تفصیلی بریفننگ دی۔
سی سی پی او قاسم علی خان نے اندرون شہر قصہ خوانی بازار، کوہاٹی، گلبہار اور ملحقہ علاقوں کا دورہ کرکے مذہبی رہنماؤں اور تاجروں سے بھی ملاقات کی۔
سی سی پی او قاسم علی خان نے کہا کہ محرم الحرام کے پرامن انعقاد اور شہر میں امن و امان کے قیام کیلئے پر عزم ہیں جس کیلئے تمام تر سکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ شہر کی سیکورٹی کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے مذہبی رہنماؤں، تاجروں کیساتھ میٹنگ کی گئی ہے جن کیساتھ قریبی رابطہ رہیگا۔

مزید پڑھیں:  ہالینڈ کے سبکدوش وزیراعظم نے سادگی کی مثال قائم کردی ،سائیکل پر گھر روانہ