دہشت گرد حملوں کا خدشہ

مالاکنڈ ڈویژن میں بڑے پیمانے پردہشت گرد حملوں کا خدشہ

ویب ڈیسک: سی ٹی ڈی نے مالاکنڈ ڈویژن میں بڑے پیمانے پرد ہشت گرد حملوں کا خدشہ ظاہر کردیا ہے ۔
سی ٹی ڈی کے مطابق کالعدم ٹی ٹی پی کے کمانڈر کامران کی سربراہی میں 20سے 25مسلح دہشت گرد گزشتہ ماہ مئی میں افغانستان سے پاکستان داخل ہو چکے ہیں ۔
رپورٹ کے مطابق مسلح دہشت گردوں میں 2خودکش بمباربھی شامل ہیں ۔
سی ٹی ڈی رپورٹ کے مطابق افغانستان سے داخل ہونے والے دہشت گرد ملاکنڈ ڈویژن میں ملاکنڈ جیل،بٹ خیلہ چوکی،آرمی پبلک سکولز،ایف سی فورٹ کانجو،پولیس سٹیشن گڈہار کبل پر حملوں کی منصوبہ بندی کر چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  باجوڑ دھماکے میں 5بہنوں کا اکلوتا بھائی بھی لقمہ اجل بن گیا