بغیر مداخلت ملاقات

بغیر مداخلت ملاقات :عمران خان کی درخواست پر سیکرٹری داخلہ و دیگر سے جواب طلب

ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی اڈیالہ جیل میں بغیر مداخلت ملاقات کی درخواست پر سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری دفاع، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اور محکمہ داخلہ پنجاب سے جواب طلب کر لیا ۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اڈیالہ جیل میں بغیر مداخلت ملاقات کی درخواست پر سماعت کی، عدالت کی جانب سے تمام فریقین کو نوٹس جاری کردیئے گئے ۔
عمران خان کے وکیل شعیب شاہین نے عدالت سے استدعا کی کہ بانی پی ٹی آئی کو پارٹی رہنمائوں سے بغیر مداخلت ملاقات کی اجازت دی جائے،۔
جیل کے انتظامی معاملات میں انٹیلی جنس ایجنسیز کے میجر اور کرنل کی مداخلت کو روکنے کی استدعا بھی کی گئی ۔
بعد ازاں عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی۔
گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی بغیر مداخلت جیل ملاقاتوں کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی تھی۔

مزید پڑھیں:  لبنان اور غزہ پر حملوں کے جواب میں ایران نے حملہ کیا، گوتریس