عمران خان کی بھوک ہڑتال

عمران خان کی جیل میں ناروا سلوک کیخلاف بھوک ہڑتال کی دھمکی

ویب ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے جیل میں ناروا سلوک کے خلاف بھوک ہڑتال کی دھمکی دے دی ۔
پارٹی ذرائع کے مطابق بانی چیئرمین عمران خان نے جیل میں ناروا سلوک پر بھوک ہڑتال پر جانے کا فیصلہ کیا ہے اور پارٹی سے مشاورت کے بعد بھوک ہڑتال کی تاریخ دیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے پارٹی رہنما ؤں کو بلایا تھا، بانی پی ٹی آئی جیل میں اور رہنما جیل کے باہر3گھنٹے تک انتظار کرتے رہے لیکن اس کے باوجود ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔
ذرائع کے مطابق عمران خان نے ملاقات نہ ہونے پرپارٹی رہنماؤں کو اہم ہدایات جاری کردیں جس میں رہنماؤں کو اندرونی اختلاف عوام میں لانے سے روک دیا گیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  بابائے خدمت عبدالستار ایدھی کو عوام سے بچھڑے 8 برس بیت گئے