سوشل میڈیا بندش

محرم الحرام: وفاقی حکومت نے سوشل میڈیا بندش کی درخواست مسترد کردی

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت نے محرم الحرام کے دوران سوشل میڈیا کی بندش کے حوالے سے صوبائی کی درخواست مسترد کردی ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا ایپلی کیشنز بند نہیں ہوں گی، محرم الحرام میں سکیورٹی کو فول پروف، مزید فعال اور موثر بنایا جائے گا۔
ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق صوبوں کی جانب سے محرم الحرام کے آخری ایام کے دوران سوشل میڈیا کی بندش کی سفارش کی گئی تھی جسے وفاقی حکومت نے مسترد کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق محرم میں موبائل سگنلزبھی ان مقامات پر بند ہوں گے جہاں جلوس اور مجالس ہوں گی۔
واضح رہے کہ محرم الحرام کے دوران مختلف صوبوں کی طرف سے 6 ایپلی کیشنز کو 6 سے 11 محرم تک بند رکھنے کی سفارش کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل جنگ بندی معاہدے کے باوجود کشت و خون کا خواہاں