بجلی مزید مہنگی

عوام کو ایک اور جھٹکا، بجلی 3روپے 33پیسے فی یونٹ مزید مہنگی

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت نے مہنگائی کے مارے عوام پر ایک اور بجلی بم گراتے ہوئے بجلی3روپے 33پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کردی ہے۔
نیپرا کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا جس کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ مئی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق صارفین سے اضافی وصولیاں جولائی کے بلوں میں کی جائیں گی۔
اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔
سی پی پی اے نے مئی کی ایڈجسٹمنٹ میں فی یونٹ 3 روپے 41پیسے کا اضافہ مانگا تھا۔
دوسری جانب نیپرا نے کراچی کے لیے بجلی ایک روپے 67 پیسے فی یونٹ سستی کردی ہے۔
کے الیکڑک صارفین کے لیے کمی اپریل 2024 کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔
نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کے الیکڑک صارفین کو ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا ریلیف جولائی 2024 کے بلوں میں ملے گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کے الیکڑک کے ماہانہ 300 یونٹس تک گھریلو صارفین پر اورکے الیکٹرک کے ای وی چارجنگ اسٹیشنز اور زرعی صارفین پر بھی اطلاق نہیں ہوگا۔

مزید پڑھیں:  بندرگاہوں میں جدید نظام سےاربوں ڈالرکمائےجاسکتے ہیں، شہباز شریف