اسرائیلی فوج کا سکول پر حملہ

اسرائیلی فوج کا سکول پر حملہ، متعدد بچوں سمیت 45 فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج کا سکول پر حملہ، متعدد بچوں سمیت 45 فلسطینی شہید، 5 صحافی بھی ذمہ داری انجام دیتے ہوئے جان قربان کر گئے، 50 سے زائد زخمی بھِی ہوئے۔
ویب ڈیسک: اسرائیلی فوج کا سکول پر حملہ، صحافیوں اور متعدد بچوں سمیت 45 فلسطینی شہید کر دیئے گئے۔ اس کارروائی کے دوران 50 سے زائد زخمی بھی ہوئے جن میں سے بیشتر کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق اسرائیل نے ہفتے کے روز وسطی غزہ میں بے گھر فلسطینی خاندانوں کو پناہ دینے والے فلاحی ادارے کے سکول پر حملہ کیا۔ یہ سکول نصیرت کیمپ میں قائم کیا گیا تھا۔
فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کا سکول پر حملہ اس قدر شدید تھا کہ اس سے 16 فلسطینی موقع پر ہی شہید ہوگئے۔ ان میں بچے بھی شامل تھے جبکہ 50 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔
غزہ سول ایمرجنسی سروس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والوں میں بعض کی حالت تشویش ناک ہے جس کے باعث شہداء کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔
اسرائیلی فوج کا سکول پر حملہ کے حوالے سے کہنا ہے کہ ہمیں اس سکول و آس پا سکے علاقے کے حوالے سے اطلاع ملی تھی کہ یہاں حماس کے جنگجو موجود ہیں۔ ان کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی۔
صیہونیوں کی جانب سے یہ عذر بھِی تراشا گیا کہ حماس کے جنگجو اس جگہ کو اسرائیلی فوجیوں کے خلاف منصوبہ بندی اور حملوں کے لیے ایک خفیہ ٹھکانے کے طور پر استعمال کر رہے تھے۔
اس حملے کے حوالے سے حماس نے اسرائیل کے تمام خیالات اور بیانات مسترد کرتے ہوئے اسے صیہونیوں کی شقی القلبی اور ظلم و بربریت قرار دیدیا اور کہا کہ اسرائیل نے جان بوجھ کر عام شہریوں کو نشانہ بنایا۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں المغازی، خان یونس، شجاعیہ اور رفح شہر پر حملے کیے۔ اس دوران اسرائیلی حملوں میں 5 صحافی اور انروا کے ایک رضاکار سمیت 29 افراد شہید ہوئے۔
ذرائع کے مطابق اسرائیلی نے نصیرت کیمپ پر حملہ کر کے فلسطینی صحافی کو خاندان سمیت شہید کردیا جبکہ غزہ شہر پر حملہ کرکے 3 دیگر فلسطینی صحافیوں کو شہید کیا۔
غزہ کی وزارت صحت کی جانب سے جاری ہونیوالی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں میں شہدا کی تعداد 38 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ 87 ہزار 700 افراد زخمی ہیں۔

مزید پڑھیں:  کراچی میں رواں سال ڈکیتی میں مزاحمت پر 100 افراد جاں بحق