فاطمہ جناح کی 57 ویں برسی

مادر ملت فاطمہ جناح کی 57 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے

ویب ڈیسک: مادر ملت فاطمہ جناح کی 57 ویں برسی آج ملک بھر میں نہایت عقیدت و احترام کیساتھ منائی جا رہی ہے۔
قائداعظم محمد علی جناح کی ہمشیرہ مادر ملت فاطمہ جناح 30 جولائی 1893ء کو پیدا ہوئیں اور بمبئی پریزیڈنسی کے دوران گجرات کے کاٹھیاواڑ میں جناح بائی پونجا اور میتھی بائی کے 7 بچوں میں سب سے چھوٹی تھیں۔
فاطمہ جناح کو مادر ملت یعنی قوم کی ماں کے لقب سے بھی جانا جاتا ہے ک یونکہ انہوں نے تحریک پاکستان میں اپنے بھائی قائداعظم محمد علی جناح کا بھرپور ساتھ دیا۔
فاطمہ جناح تجربہ کار اور قابل احترام خاتون سیاسی رہنما، ڈینٹل سرجن اور پاکستان کے معروف بانیوں میں سے ایک تھیں، انہیں پاکستان کے بانی اور پہلے گورنر جنرل قائداعظم محمد علی جناحؒ کی چھوٹی بہن ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔
ذرائع کے مطابق مادر ملت کی نامکمل کتاب ’میرا بھائی‘ ہے جو قائداعظم محمد علی جناحؒ کی سوانح عمری تھی، اس کتاب کو قائداعظم اکیڈمی نے 1987ء میں شائع کیا۔
یاد رہے کہ مادر ملت کی وفات 9 جولائی 1967ء کو کراچی میں ہوئی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کا مزار ہی ان ما مدفن ہے۔ آج مادر ملت فاطمہ جناح کی 57 ویں برسی نہایت عقیدت و احترام کیساتھ منائی جا رہی ہے.

مزید پڑھیں:  عادل بازائی اور الیاس چوہدری کیخلاف ریفرنسز سپیکر قومی اسمبلی کو موصول