صدر مملکت

بڑے زمینداروں پر ٹیکس لگانا آئی ایم ایف کی شرط ہے :صدر مملکت

ویب ڈیسک: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ آزادی صحافت کے ساتھ ہوں سیلف آزادی کے نہیں، بڑے زمینداروں پر ٹیکس لگانا آئی ایم ایف کی شرط ہے ۔
پروفیسر وارث میر میموریل سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کے دور میں اپنی رائے سامنے رکھنا آسان ہے، لیکن اس میں بھی گروپنگ ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج پروفیسر وارث میر کی یاد تازہ کررہا ہوں، زندگی میں ہر طرح کی آزمائشوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
صدر مملکت کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ آج محترمہ فاطمہ جناح کی ولادت کا دن ہے ان کا بھی ذکر کرنا ب ضروری ہے۔
آصف علی زرداری کا کہنا تھا میں ٹی وی نہیں دیکھتا، لوگ کہتے ہیں آپ ٹی وی کیوں نہیں دیکھتے تو میں کہتا ہوں کہ ہر چینل پر میری برائی ہوتی ہے، ہمارا ایمان ہے ہر کسی نے اپنے وقت پر جانا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں کو زراعت سمجھ نہیں آئی ، اب وہ زراعت پر انکم ٹیکس لگانے جارہے ہیں ، ملک بنانے میں معاشی پالیسی ہی نہیں بہت سی دیگر اشیا کی بھی ضروری ہوتی ہے، بڑے زمینداروں پر ٹیکس لگے گا یہ آئی ایم ایف کی شرط ہے۔
صدر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو نے بھی پوری زندگی حالات کا مقابلہ کیا لیکن خود کو جھکنے نہیں دیا۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترامیم، پی ٹی آئی کا حکومت پر وفاداریاں تبدیل کرانے کا الزام