افغانیوں کی پاکستان آمد

افغانیوں کی پاکستان آمدوروانگی کیلئے نیا طریقہ کار نافذ کرنے کافیصلہ

ویب ڈیسک: پاکستان کی وزارت داخلہ کی جانب سے افغانیوں کی پاکستان آمد اور روانگی کیلئے نیاطریقہ کار نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ۔
نئے طریقہ کار کے مطابق افغان مہاجرین کے پروف آف رجسٹریشن (پی اوآر)کارڈ اور افغان سیٹیزن کارڈ(اے سی سی) طورخم بارڈرپر ایف آئی اے اپنی تحویل میں لے گی ۔
ذرائع نے بتایا کہ رضاکارانہ طور پر افغانستان واپسی پر وی آر ایف فارم ملے گا جبکہ اس فارم پر افغانستان میں گرانٹ بھی ملے گی ۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ یو این ایچ سی آر کے بغیر افغانستان واپس جانے والوں کے کارڈ پنچ کرکے ایف آئی اے اپنی تحویل میں رکھے گی۔
ایف آئی اے کی تحویل میں لئے گئے کارڈ کو نادرا کے ذریعے مستقل طورپر بلاک کر دیا جائے گا ۔
ذرائع نے بتایا کہ کارڈ ایک بارپنچ ہوگیا یا ایف آئی اے کی تحویل میں آیا تو واپس نہیں کیا جائیگا۔
ذرائع کے مطابق نئے طریقہ کار کا مقصد افغان شہریوں کی مانیٹرنگ کوموثر بناناہے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل کو ہر اشتعال انگیزی کے نتائج بھگتنا ہوں گے، ایرانی مندوب