طالبان کوسپورٹ کرتےہیں نہ فنڈنگ کرتےہیں

طالبان کوسپورٹ کرتےہیں نہ فنڈنگ کرتےہیں، امریکہ

افغانستان میں طالبان کا نام نہاد اخلاقیات کا نفاذ انسانی حقوق کو مجروح کر رہا ہے، اس لئے ہم طالبان کوسپورٹ کرتےہیں نہ فنڈنگ کرتےہیں ۔ امریکی ترجمان
ویب ڈیسک امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے دوٹوک الفاظ میں واضح کیا کہ ہم طالبان کوسپورٹ کرتےہیں نہ فنڈنگ کرتےہیں ۔ پریس بریفنگ میں ان کا کہنا تھا کہ امریکہ طالبان کو سپورٹ نہیں کرتا، بار بار واضح کر چکے ہیں کہ طالبان کو فنڈنگ دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ یہ کہنا کہ امریکہ انہیں فنڈنگ کر رہا ہے سراسر جھوٹ اور ہوا میں تیر چلانے کے مترادف ہے۔
امریکی ترجمان کے مطابق اقوام متحدہ کی جانب سے افغانستان میں خواتین کے ساتھ رکھے جانے والے ناروا سلوک اور ان کی نام نہاد اخلاقی نگرانی پر ایک مفصل رپورٹ جاری کی ہے۔
میتھیو ملر نے کہا کہ طالبان کی نام نہاد اخلاقیات کا غیر متوقع اور من مانی نفاذ افغان عوام کے حقوق کو مجروح کرتا ہے۔ اس کے علاوہ اس من مانے نفاذ کا اور کوئی بھی آوٹ کم نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری افغان عوام کے ساتھ طالبان کے سلوک خصوصاً خواتین کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک پر کڑی نظر ہے۔
امریکی ترجمان میتھیو ملر نے واضح کیا کہ توقع ہے کہ طالبان افغان عوام اور ان کے ساتھ ساتھ عالمی برادری کو کی گئیں اپنی یقین دہانیوں کا احترام کریں گے۔
اپنی پریس بریفنگ کے دوران میتھیو ملر نے کہا کہ عالمی برادری کے ساتھ طالبان کے تعلقات کا انحصار ان کے اقدامات پر ہے۔ دنیا بھر کے صحافیوں کے کام کی حمایت کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ طالبان کو فنڈنگ کے حوالے سے میتھیو ملر نے واضح کیا کہ طالبان کوسپورٹ کرتےہیں نہ فنڈنگ کرتےہیں۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترامیم پارلیمنٹ سے منظور کرانے کی تیاریاں، اراکین طلب