پاکستان اورٹی ٹی پی میں ثالثی

افغان ترجمان کی پاکستان اورٹی ٹی پی میں ثالثی کی پیشکش

ویب ڈیسک: افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک بار پھر پاکستان اورٹی ٹی پی میں ثالثی کی پیشکش کر دی۔ اس حوالے سے انہوں نے کہا ہے کہ ہمارا پاکستان سے بڑا گہرا تعلق ہے۔
افغان عبوری حکومت کے ترجمان نے پاکستان اورٹی ٹی پی میں ثالثی کی دوبارہ کی پیشکش کے حوالے سے کہا کہ پاکستان کی جانب سے پیغام آیا تو ٹی ٹی پی اور پاکستان کے درمیان دوبارہ ثالث کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔
افغان ترجمان نے کہا کہ ہمارا پاکستان سے گہرا تعلق ہے، 30 لاکھ افغان مہاجرین پاکستان میں مقیم ہیں اس لئے افغانستان پر حملہ جارحیت ہو گی اور اس سے کچھ بھی حاصل ہوئے بغیر صرف نفرت ہی بڑھے گی۔
یاد رہے وفاقی وزیر دفاع اور مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے آپریشن عزم استحکام کے حوالے سے کہا تھا کہ اس کے تحت سرحد پار افغانستان میں دہشت گردوں کے خلاف بھی کارروائی کی جا سکتی ہے۔
اس پر ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان کے پاس ثبوت ہیں تو ہمیں دیں۔ ہم خود پاکستان مخالف عناصر کے خلاف کارروائی کریں گے۔
یاد رہے کہ پاک افغان بارڈر پر کئی ایسے واقعات نوٹ کئے گئے ہیں جس سے دونوں ممالک میں‌کشیدیگی پائی گئی اس لئے قطر میں بھی دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کے حوالے سے مذاکرات بھی ہوئے تاکہ معاملات پرامن رہیں.

مزید پڑھیں:  چاہے دو دن لگ جائیں ہر صورت ڈی چوک احتجاج کرنا ہے، عمران خان کی ہدایت