فائرنگ واقعات میں2افرادجاں بحق، 8زخمی

خیبر: مختلف فائرنگ واقعات میں2افرادجاں بحق، 8زخمی

ویب ڈیسک: ضلع خیبر میں مختلف فائرنگ واقعات میں2افرادجاں بحق، 8زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق ضلع خیبر کی تحصیل وادی تیراہ میدان قوم برقمبرخیل علاقہ ساران سر کے مقام پر نامعلوم افراد کی قبائلی مشر کے گاڑی پر فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت دو افراد جان بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔
اس حوالے سے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے قبائلی مشر حاجی ظاہر شاہ کے دو محافظ موقع پر جاں بحق جبکہ وہ خود محفوظ رہے اور ان کا بھتیجا شدید زخمی ہو گیا ہے۔
زخمی شخص کو مقامی لوگوں نے فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق برقمبرخیل میں قومی مشر حاجی ظاہر شاہ آفریدی اپنے سرکاری گارڈ اور دیگر افراد کے ہمراہ علاقہ ساران سر میں جرگہ کیلئے جارہے تھے کہ راستے میں نامعلوم افراد نے ان پر حملہ کرکے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔
ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ سے حاجی ظاہر شاہ آفریدی کے گارڈ پولیس اہلکار احمد اور ایک مقامی شخص سہولت خان ولد پیر گل خان بے خیل گولیوں کا نشانہ بن کر موقع پر بحق جبکہ ان کا بھتیجا شدید زخمی ہو گیا۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر واقع کی تحقیقات شروع کردیں۔
فائرنگ واقعات میں2افرادجاں بحق، 8زخمی ہونے کے دوسرے واقعہ میں خیبر ولی خیل میں اراضی تنازعہ کے دوران 2 فریقین کے درمیان فائرنگ تبادلہ ہوا جس میں 7 افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہےکہ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا، اس کے ساتھ ہی پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے فائر بندی کر کے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دیں۔
پولیس نے بتایا کہ فائرنگ واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائیگی۔

مزید پڑھیں:  ایران پر اسرائیلی حملہ کی تیاری، خام تیل 5فیصد مزید مہنگا