اینکر عائشہ جہانزیب تشدد

نجی ٹی وی کی اینکر عائشہ جہانزیب کو شوہر نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

ویب ڈیسک: نجی ٹی وی کی اینکر عائشہ جہانزیب کو شوہر نے مبینہ طورپر تشدد کا نشانہ بنا ڈالاپولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔
خاتون اینکر کے مطابق شوہر حارث سے جھگڑا ہوا جس پر اس نے تشدد کا نشانہ بنایا،عائشہ نے طبی امداد کے بعد شوہر حارث کے خلاف جان سے مار دینے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرا دیا۔
پولیس کے مطابق عائشہ جہانزیب کے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کر لیا گیا جس سے تفتیش جاری ہے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اینکر عائشہ جہانزیب پر شوہر کے تشدد کا نوٹس لے لیا اور پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔
وزیراعلیٰ نے عائشہ جہانزیب کو بہترین طبی سہولتیں دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ خواتین میری ریڈ لائن ہیں، تشدد برداشت نہیں کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  نواز شریف کاخیبرپختونخواسےمریضوں کاپنجاب جانے کا بیان مضحکہ خیز ہے ،بیرسٹر سیف