سی پیک گیم چینجر

سی پیک گیم چینجرمنصوبہ ہے: گورنر فیصل کریم کنڈی

ویب ڈیسک: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سی پیک گیم چینجز منصوبہ ہے جس سے پاکستان کے سماجی اقتصادی منظر نامے میں مثبت تبدیلی آئی ہے۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سی پیک کے حوالے سے عالمی کانفرنس میں شرکت کی۔
کانفرنس سے چین کے سفیر جیانگ ژا ڈنگ، پروفیسر لی ہوویلنگ، اویس علی کھوکھر چیئرمین بورڈ آف ایکسپرٹس، مفتی نعیم رحمت نعیمی اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔
فیصل کریم کنڈی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین کے صدر زی جن پنگ کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کا وزنری منصوبہ غیر معمولی نوعیت کا گیم چینجر منصوبہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ سی پیک کے حوالے سے صدر پاکستان آصف علی زرداری نے سابق دور صدارت میں بنیادی اور تاریخ ساز کردار ادا کیا۔
گورنر خیبرپختونخوا نے مزید کہا کہ سی پیک سے پاکستان کے سماجی اقتصادی منظر نامے میں مثبت تبدیلی آئی ہے، سی پیک کے تحت ترقیاتی منصوبوں کا دائرہ کار بڑھا رہے ہیں۔
منصوبے سے غربت کے خاتمے، معاشی ترقی، صنعتی انقلاب کو یقینی بنانے کے لئے ہرمکتبہ فکر کو کردار ادا کرنا ہوگا۔

مزید پڑھیں:  ایران پر اسرائیلی حملہ کی تیاری، خام تیل 5فیصد مزید مہنگا