بجلی مزید 8 روپے 4 پیسے

بجلی مزید 8 روپے 4 پیسے مہنگی، وفاقی کابینہ نے منظوری دیدی

بجلی مزید 8 روپے 4 پیسے مہنگی کر دی گئی، وفاقی کابینہ نے اضافے کی منظوری دیدی۔ کمرشل صارفین کے فی یونٹ کی قیمت 77 روپے 15 پیسے ہو جائے گی۔
ویب ڈیسک: بجلی مزید 8 روپے 4 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری وفاقی کابینہ نے دیدی۔ اب جہاں مہنگائی کا طوفان پہلے ہی سے عوام کے ہوش اڑائے ہوئے ہے وہیں کمرشل صارفین کیلئے بجلی مزید 8 روپے 4 پیسے مہنگی کر کے حکومت نے ان پر مزید بوجھ ڈال دیا ہے۔
وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد رواں ماہ جولائی سے کمرشل صارفین کے لئے بجلی کی فی یونٹ قیمت 77 روپے 15 پیسے ہو جائے گی۔
زرعی صارفین کے بنیادی ٹیرف میں فی یونٹ 6 روپے 62 پیسے اضافہ بھی منظور کیا گیا ہے جس کے بعد زرعی صارفین کیلئَے فی یونٹ ٹیرف 46 روپے 83 پیسے تک پہنچ جائے گا۔
بجلی کی حالیہ قیمتوں میں اضافہ سے کاروباری طبقہ شدید مشکلات کا شکار ہو جائیگا، یہ طبقہ پہلے ہی سے مختلف ٹیکسز کی بھرمار کی وجہ سے مسائل کا شکار ہے وہیں اس نئے اضافے سے مزید پریشانی کا شکار ہو جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق جنرل سروسز کیلئے بجلی یونٹ ٹیرف 6 روپے 98 پیسے بڑھانے کی منظوری دی گئی ہے جس کے بعد اب رواں ماہ سے جنرل سروسز کیلئے بجلی ٹیرف فی یونٹ کے حساب سے 61 روپے 3 پیسے ہو جائے گا۔
وفاقی کابینہ کی جانب سے صنعتی صارفین کیلئے بغیر کسی اضافے کے بجلی کے بنیادی ٹیرف کو برقرار رکھا گیا ہے۔
یاد رہے کہ پاور ڈویژن کی جانب سے وفاقی کابینہ کے فیصلے سے نیپرا کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  ہمیں احتجاج کا حق آئین نےدیا، وفاق تصادم کی سیاست کر رہا ہے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف