امریکہ یوکرین کو فضائی دفاعی نظام

امریکہ یوکرین کو فضائی دفاعی نظام فراہم کرنے کو تیار

امریکہ یوکرین کو فضائی دفاعی نظام فراہم کرنے کو تیار، امریکا جرمنی، اٹلی، ہالینڈ اور رومانیہ کے ساتھ مل کر یوکرین کی مدد کےلیے پیٹریاٹ میزائل بیٹریاں اور دیگر نظام فراہم کریں گے۔
ویب ڈیسک: روس کیخلاف جنگ میں امریکہ نے نیٹو اجلاس میں یوکرین کو سپورٹ کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے جدید سٹریٹیجک فضائی دفاعی نظام فراہم کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
امریکا میں جاری نیٹو اجلاس میں روس کے حملوں کا مقابلہ کرنے کےلیے امریکی صدر جوبائیڈن نے یوکرین کو 5 نئے سٹریٹجک فضائی دفاعی نظام فراہم کرنے کا وعدہ کرلیا۔
جوبائیڈن کی جانب سے نیٹو اجلاس میں رہنماؤں کا خیرمقدم کرتے ہوئے فوجی اتحاد کو پہلے سے زیادہ طاقتور قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ امریکا جرمنی، اٹلی، ہالینڈ اور رومانیہ کے ساتھ مل کر یوکرین کی مدد کےلیے پیٹریاٹ میزائل بیٹریاں اور دیگر نظام فراہم کریں گے۔
یاد رہے کہ انہوں نے یہ اعلان کیف میں روسی میزائل سے بچوں کا ہسپتال مسمار ہونے کے واقعے کے بعد سامنے آیا۔
امریکہ کی جانب سے یوکرین کی اس سے قبل بھی بہت مدد کی گئی جس کے بعد روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے انہیں وارننگ جاری کی گئی تھی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنی جنگی مشقوں میں اضافہ کرتے ہوئے اسے بارڈر کے قریب کر دیا تھا۔
روسی اقدام پر امریکہ سمیت دیگر یورپی یونین میں شامل ممالک نے بھی خدشات کا اظہار کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  سوات میں پی ٹی ایم کے خلاف کریک ڈاون، 3 اہم رہنما گرفتار