وفاقی سرکاری افسران

وفاقی سرکاری افسران کی بورڈ میٹنگ میں شرکت کے معاوضے میں کمی

ویب ڈیسک: اعلیٰ وفاقی سرکاری افسران کی بورڈ میٹنگ میں شرکت کے معاوضے میں کمی کردی گئی ۔
وزارت خزانہ نے حکومتی کمپنیوں کی بورڈ میٹنگ میں شرکت کے معاوضے کے حوالے سے نئی ہدایات جاری کی ہیں ۔
نئی ہدایات کے مطابق اعلیٰ وفاقی سرکاری افسران کے حکومتی کمپنیوں کے بورڈ میٹنگ میں شرکت کا معاوضہ کم کردیا گیا ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری سرکلر کے مطابق کمپنیوں یا اداروں کے بورڈ ممبران کو صرف 10 لاکھ روپے معاوضہ ملے گا، سالانہ 10 لاکھ روپے سے زیادہ معاوضہ واپس قومی خزانے میں جمع کرانا ہوگا۔
وزارت خزانہ کے سرکلر میں مزید کہا گیا ہے کہ اضافی معاوضہ قومی خزانے میں جمع کرا کے متعلقہ وزارت کو رسید بھی دینا ہوگی۔

مزید پڑھیں:  پشاور، کینال ٹاؤن میں چور گھر سے 143 تولہ سونا لوٹ کر فرار ، تحقیقات شروع