تیز بارشوں

خیبر پختونخوا میں تیز بارشوں سے 4افراد جاں بحق،31زخمی

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران تیز بارشوں اور ژالہ باری کے نتیجے میں 4افراد جاں بحق جبکہ 31زخمی ہو گئے ۔
پی ڈی ایم اے نے حالیہ بارشوں اورژالہ باری کے باعث ہونے والے نقصانات کی ابتدائی رپورٹ جاری کردی ۔
رپورٹ کے مطابق تیز بارش اور ژالہ باری سے 5گھروں کو نقصان پہنچا،جن میں3گھروں کو جزوی اور 2گھروں کو مکمل نقصان پہنچا۔
پی ڈی ایم اے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تیز بارشوں کے باعث جانی و مالی نقصانات بنوں، بٹگرام اور شمالی وزیرستان میں ہوئے۔

مزید پڑھیں:  ملائیشیا کے وزیراعظم پاکستان پہنچ گئے،پرتپاک استقبال