خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس طلب

خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس طلب، 16 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا

خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا گیا، آج دن 2 بجے ہونےو الے اجلاس کیلئے 16 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا۔
ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیرصدارت خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا گیا۔ آج ہونے والے اہم اجلاس کیلئے 16 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا صدارت میں اجلاس آج دوپہر 2 بجے اجلاس ہوگا۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں یونیورسٹیز میں وائس چانسلر کی تعیناتی بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔
جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں خیبر کے علاقہ راجگال کو آئی ڈی پیز کی واپسی پر بھِی غور و خوض کیا جائیگا جبکہ آئی ڈی پیز کے لئے معاوضہ دینے کی منظوری بھی دی جائے گی۔
اجلاس میں مختلف قراردادوں پر غور کیا جائے گا، چشمہ رائٹ بنک کنال کیلئے فنڈزجاری کرنے کی منظوری بھی ہوگی۔
اس حوالے سے خیال کیا جا رہا ہے کہ گزشتہ روز صوبے کی آمدن بڑھانے کے لئے محکمہ بلدیات کی جائیدادوں کے مؤثر استعمال کے لئے صوبائی حکومت نے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے لوکل گورنمنٹ پراپرٹی لیز رولز کے مسودے کو حتمی شکل دیدی گئی۔
وزیراعلیٰ کے زیرصدارت اجلاس میں اس مقصد کے لئے متعلقہ لیگل فریم ورک میں ترامیم کو بھی حتمی شکل دی گئی۔ امکان ہے کہ یہ ترامیم بھی حتمی منظوری کے لئے کابینہ کے اجلاس میں پیش کی جائیں۔
اس کے علاوہ جہاں‌دیگر مسائل ہیں جن پر امکان ہے کہ بات چیت کی جائے وہیں بارش سے لینڈ سلائیڈنگ، سیلاب اور دیگر اہم مسائل بھی زیر بحث لائے جائیں.
ذرائع کے مطابق اجلاس کے حوالے سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ خیبر کے علاقہ راجگال کو آئی ڈی پیز کی واپسی پر بھِی صوبائی کابینہ اجلاس میں‌غور و خوض کیا جائیگا جبکہ آئی ڈی پیز کے لئے معاوضہ دینے کی منظوری بھی دی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  جنوبی وزیرستان اور ٹانک کی تمام عدالتیں ڈی آئی خان منتقل کرنے کا حکم