پاراچنار میں‌ محفل مسالمہ

پاراچنار میں‌ محفل مسالمہ، شعراء نے حضرت امام حسین ع کو خراج عقیدت پیش کیا

ویب ڈیسک: ضلع کرم کے علاقے پاراچنار میں‌ محفل مسالمہ کا انعقاد کیا گیا۔ شرکاء نے سپین غر ادبی جرگے کے زیراہتمام منعقد ہونے والے محفل مسالمہ میں نواسہ رسول حضرت امام حسین ع کی زندگی پر روشنی ڈالی اور ان کی دین کیلئے دی گئی عظیم قربانی پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
محفل مسالمہ میں علاقے کے شعراء ، مشران اور نوحہ خوانوں کے علاوه دیگر مذاہب کے لوگوں نے بھی شرکت کی۔ اس محفل مشاعرہ میں شرکاء نے لوگوں کو محرالحرام کے تقدس، نواسہ رسول حضرت امام حسین ع کے فلسفہ سے لوگوں کو روشناس کرانے سمیت ان میں شعور بیدار کرنے کی کوشش کی۔
اس تقریب میں پاراچنار بھر سے آئے ہوئے لوگوں نے کربلا کے شہداء کو گلہائے عقیدت پیش کئے اور ان کی بہادری اور دین کیلئَے دی جانیوالی قربانی کو شعری الفاظ میں بیان کیا۔
یاد رہے کہ پاراچنار میں‌ محفل مسالمہ میں علاقہ مشران ، شعراء کے علاوہ دیگر مذاہب کے لوگوں نے بھی شرکت کی .
یاد رہے کہ محرم الحرام کے آغاز کے ساتھ ہی پاراچنار میں محافل اور مشاعروں کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں شرکاء شہداء کربلا کو جہاں‌خراج عقیدت پیش کرتے ہیں وہیں امام حسین علیہ اسلام کو بھی زبردست الفاظ میں خراج عقیدت خصوصی طور پر پیش کیا جاتا ہے.

مزید پڑھیں:  بل گیٹس پہلی بار دنیا کے 10 امیر ترین افراد کی فہرست سے باہر