خیبرپختونخوا کے متعدد اضلاع میں بارشیں

خیبرپختونخوا کے متعدد اضلاع میں بارشیں متوقع، الرٹ جاری

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے متعدد اضلاع میں بارشیں متوقع ہیں ۔ اس حوالے سے حفاظتی اقدامات تیز کرنے سمیت این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے صوبہ میں اگلے 24 گھنٹوں کے لیے الرٹ جاری کر دیا۔
این ڈی ایم اے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا کے متعدد اضلاع بشمول چارسدہ، چترال، لوئر اور اپر چترال، مانسہرہ، پشاور، شانگلہ اور سوات کے علاقوں میں مزید بارشیں متوقع ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملسل اور شدید بارشوں کے باعث شہروں میں سیلاب اورندی نالوں میں طغیانی جبکہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ موجود ہے۔
این ڈی ایم اے حکام کا کہنا ہے کہ صوبائی اداروں کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تیاری کے لیے الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
ادارے کی جانب سے خیبرپختونخوا کے متعدد اضلاع میں بارشیں اب کی بار زیادہ ہونے کا امکان پہلے ہی ظاہر کیا گیا ہے ، صوبہ میں ان شدید بارشوں کے باعث خطرے سے دوچار علاقوں میں ضروری آلات، مشینری اور ریسکیو عملے کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت دے دی گئی۔
اس سلسلے میں عوام سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ حالات سے باخبر رہیں اور سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ جیسی صورت حال سے جانکاری سمیت موسم سے بھِ باخبر رہیں۔
حکام کی جانب ہدایات دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ عوام سیلابی ریلوں کو عبور کرنے اور سیلابی پانی میں جانے سے گریز کریں۔ اس کے علاوہ اہالیان علاقہ شدید بارشوں کے باعث ممکنہ سیلابی ریلوں اور لینڈ سلائیڈنگ جیسی خطرناک صورتحال میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ہونیوالی بارشوں سے جہاں مکانات گرنے اور دیگر حادثات کے باعث کئی قیمتی جانیں‌ضائع ہوئی تھیں، ان واقعات کو مدنظر رکھتے ہوئے اب کی بار کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کیلئے پیشگی اقدامات پر زور دیا جا رہا ہے.

مزید پڑھیں:  سٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ قائم، 100انڈیکس 82947 کی سطح پر پہنچ گیا