امریکہ میں شدید گرمی

امریکہ میں شدید گرمی، پارہ 46 ڈگری تک جا پہنچا

ویب ڈیسک: امریکہ میں شدید گرمی، سورج قہربرسانے لگا، لاس ویگاس میں پارہ مسلسل پانچویں دن 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ریاست کیلیفورنیا کی ڈیتھ ویلی میں درجہ حرارت 55 ڈگری کو چھونے لگا ہے، اس کے باوجود ڈیتھ ویلی میں سیاحوں کا رش دیکھا جا رہا ہے۔ اس دوران شدید گرمی کے باعث گزشتہ روز ایک موٹر سائیکلسٹ ہلاک جبکہ متعدد بے ہوش ہوگئے۔
امریکی ریاستیں کیلیفورنیا، نیواڈا، ایریزونا، اوریگان، ایڈاہو، الاباما اورمسیسیپی شدید گرمی کی زد میں ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ کیلیفورنیا اور نیواڈا میں آنے والے ہفتے میں درجہ حرارت مزید بلند ہونے کا خدشہ ہے جبکہ شمالی کیلیفورنیا کے علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے 20 ڈگری سے زیادہ دیکھا جانے لگا ہے۔
ذرائع نے مزید وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ امریکہ میں شدید گرمی اور خشک ہوا کے باعث جنگلات میں آگ لگنے کا خطرہ بھی بڑھ گیا ہے۔
اس خدشے کے باعث جنوبی کیلیفورنیا میں آگ کے باعث سانتا باربرا کاؤنٹی کے کچھ حصوں کو خالی کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی عوام کو محفوظ مقام پر پہنچانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔
موسمیاتی تبدیلی کے باعث دنیا بھر میں‌شدید گرمی کی لہر جاری ہے جس سے وہ ممالک جو کبھی ان دنوں برف سے ڈھکے رہتے تھے آج کل گرمی کی زد میں‌آ گئے.

مزید پڑھیں:  پشاور: خیبرپختونخوا میں پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کردی گئی