شہریوں کو شناختی کارڈ ساتھ

محرم الحرام کے دوران شہریوں کو شناختی کارڈ ساتھ رکھنے کی ہدایت

ویب ڈیسک: صوبائِی دارالحکومت پشاور میں پولیس چیف سی سی پی قاسم علی خان نے محرم الحرام کے دوران شہریوں کو شناختی کارڈ ساتھ رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
پولیس چیف نے کہا کہ پشاور میں شہری محرم الحرام کے دوران اپنا شناختی کارڈ لازمی ساتھ رکھیں۔ محرم الحرام کی سیکورٹی کے حوالے سے انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدام شہریوں کی سیکورٹی کے لئے ہی اٹھایا جا رہا ہے۔
سی سی پی او پشاور کا محرم الحرام کے حوالے سے کہنا تھا کہ محرم الحرام کے دوران فرنٹیئر کانسٹیبلری کے 13 پلاٹونز خصوصی ڈیوٹی پر تعینات ہوں گے۔ 14 ہزار پولیس افسران اور اہلکار بھی محرم الحرام کی ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سے امام بارگاہوں اور جلوسوں کے راستوں کی نگرانی کی جائے گی تاکہ تمام جلوس پرامن اور حفاظت سے اپنی منزل تک پہنچ جائیں۔
قاسم علی خان نے کہا کہ شہر میں افغان مہاجرین کے داخلے سمیت ماتمی جلوس کے راستوں میں تعمیراتی کاموں پر بھی پابندی لگائی گئی ہے۔
یاد رہے کہ سی سی پی نے شہریوں کو شناختی کارڈ ساتھ رکھنے کی ہدایت کی ہے، سیکورٹی کے بھرپور انتظامات کے حوالے سے بھی انہوں نے کہا کہ امام بارگاہوں اور جلوسوں کے راستوں کی نگرانی کی جائے گی.
یاد رہے کہ ہر بار کی طرح اب کی بار بھی محرم الحرام کے دوران سیکورٹی کے ٹف انتظامات کئے گئے ہیں، اس حوالے سے سی سی پی او قاسم علی خان کی جانب سے خصوصی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں.

مزید پڑھیں:  4اکتوبر کو ڈی چوک میں ہر صورت احتجاج ہوگا: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا