پی ٹی آئی کو ریلیف

پی ٹی آئی کو وہ ریلیف بھی دیا گیا جو مانگا ہی نہیں گیا تھا، اے این پی

ویب ڈیسک: عوامی نیشنل پارٹی نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو مخصوص نشستوں کے ساتھ وہ ریلیف بھی دیا گیا جو مانگا ہی نہیں گیا تھا۔
اے این پی کے مرکزی ترجمان انجینئر احسان اللہ خان نے کہا مخصوص نشستوں بارے سپریم کورٹ کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں،8فروری کے انتخابات کی شفافیت پر ہمارے تحفظات آج بھی برقرار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایک بار پھر اپنا موقف دہراتے ہوئے کہا ہے کہ 8فروری کے انتخابات تاریخ کے سب سے دھاندلی زدہ اور متنازعہ انتخابات تھے۔
احسان اللہ خان کا کہنا تھا کہ اداروں کی ہی ذمہ داری تھی کہ شفاف اور مداخلت سے پاک انتخابات کا انعقاد کراتی،الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے،مخصوص نشستوں کے حوالے سے بھی الیکشن کمیشن نے ڈرامہ بازیاں کیں۔
اے این پی پہلے ہی بتا چکی ہے کہ ان نشستوں پر حق انہی کا ہے جن کے اراکین اسمبلیوں میں ہیں،تحریک انصاف کو مخصوص نشستوں کے ساتھ وہ ریلیف بھی دیا گیا جو مانگا ہی نہیں گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ آئینی ماہرین اس پر ضروری روشنی ڈالیں کہ جو معاملہ سپریم کورٹ میں تھا ہی نہیں اس کا فیصلہ کیسے کیا گیا؟آئین کی بالادستی کیلئے عدلیہ میں بھی اصلاحات کی اشد ضرورت ہے۔
ترجمان اے این پی کا مزید کہنا تھا کہ انصاف کی بجائے ذاتی پسند نا پسند کے فیصلے کرنے والوں کا بھی محاسبہ کرنا ہوگا،عدلیہ سمیت تمام اداروں کو اپنے آئینی دائرہ اختیار تک ہر صورت محدود ہونا ہوگا۔
کسی کی ایما پر استعمال ہونے کی روش کو ہمیشہ کیلئے ترک کرنا ہوگا،جب تک آئین کی حکمرانی نہیں ہوگی ہم کسی صورت آگے نہیں بڑھ سکتے۔

مزید پڑھیں:  پشاور میں افغان باشندوں کو پاکستانی شناختی کارڈز اجراءکی چھان بین، ریکارڈ طلب