8، 9 اور 10 محرم

8، 9 اور 10 محرم الحرام کے جلوس کیلئے ٹریفک پلان جاری

ویب ڈیسک: شہر قائد کراچی میں عوام کی سہولت اور تحفظ کیلئے 8، 9 اور 10 محرم الحرام کے جلوس کیلئے ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق مجالس عزاہ اور جلوس کی روانگی اور مقامات سے گزرنے اور ٹریفک پلان کیلئے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ کراچی میں مرکزی جلوس نشتر پارک سے روانہ ہو کر حسینیہ ایرانیاں کھارادر پر اختتام پذیر ہوگا۔
جلوس کے دوران ٹریفک کو گرومندر چوک سے آگے جہاں جلوس نے گزرنا ہوتا ہے اس روٹ پر جانے کی اجازت نہیں ہوگی، جلوس کے دوران ایم اے جناح روڈ بھی عام ٹریفک کیلئے بند رہے گا۔
8، 9 اور 10 محرم الحرام کے جلوس کے حوالے سے جاری ٹریفک پلان میں اس بات کی بھِی وضاحت کی گئی ہے کہ صرف اجازت نامہ رکھنے والی گاڑیوں کو ایم اے جناح روڈ پر داخلے کی اجازت ہو گی۔
ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ جلوس کے دوران ایم اے جناح روڈ گرومندر سے ٹاور تک بند رہے گا، جہاں سے کسی قسم کے ٹریفک کا گزر بند ہوگا۔
ناظم آباد سے آنے والی ٹریفک لسبیلہ چوک سے نشتر روڈ اور گارڈن جاسکے گی جبکہ لیاقت آباد سے آنے والی ٹریفک کو تین ہٹی سے لسبیلہ چوک بھیجا جائے گا۔
اس کے علاوہ نظم و ضبط کے خیال رکھنے کے بارے میں بھی عوام سے گزارش کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  سٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ قائم، 100انڈیکس 82947 کی سطح پر پہنچ گیا