ٹرینیں آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ

خسارے کا شکار مزید 22 ٹرینیں آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: ریلوے ایک بار پھر بحرانی صورتحال سے دوچار، خسارے کا شکار مزید 22 ٹرینیں آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
محکمہ ریلوے کی جانب سے جاری دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ آؤٹ سورس کی جانے والی مسافر ٹرینوں میں قراقرم ایکسپریس، گرین لائن، ہزارہ ، کراچی اور شالیمار ایکسپریس سمیت دیگر ٹرینیں شامل ہیں۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ ان ٹرینوں کے ساتھ ساتھ کوئٹہ تا کراچی چلنے والی واحد بولان میل کو آؤٹ سورس قرار دیتے ہوئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلایا جائے گا۔
اس حوالے سے محکمہ ریلوے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مسافر ٹرینوں کی آؤٹ سورسنگ میں دلچسپی رکھنے والی پارٹیوں سے یکم اگست تک درخواستیں دینے کا کہا گیا ہے۔
دستاویز کے مطابق اے کیٹیگری ٹرینوں کی سیکیورٹی 5 ملین اور بی کیٹیگری کی سیکیورٹی 2 ملین مقرر کی گئی ہے۔ محکمہ ریلوے کے سی ای او کا کہنا ہے کہ کنٹریکٹ ان پارٹیوں کو دیا جائے گا جو عوام کو سہولتیں فراہم کریں گی۔
ریلو ے انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ اگر کنٹریکٹرز نے کرائے بڑھائے تو انہیں نوٹس دے کر کنٹریکٹ ختم کردیا جائے گا کیونکہ مسافروں کے حقوق اور سہولتوں کا بھرپور تحفظ کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ محکمہ ریلوے نے خسارے کا شکار مزید 22 ٹرینیں آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا ہے ساتھ میں درخواستیں دینے والوں کیلئے بھی قوائد و ضوابط جاری کر دیئے گئےہیں۔

مزید پڑھیں:  عمران خان اور بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانتوں میں 21 اکتوبر تک توسیع