خیبرپختونخوا سمیت ملک بھر میں بارش

خیبرپختونخوا سمیت ملک بھر میں بارش کا امکان، الرٹ جاری کر دیا گیا

ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات کی جانب سے خیبرپختونخوا سمیت ملک بھر میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ مون سون بارشوں کے حد سے زیادہ ہونے کے خدشے کے پیش نظر ملک بھر الرٹ بھی جاری کر دیا گیاہے۔
محکمہ موسمیات نے ماحولیاتی تجزیے کی بنیاد پر بتایا ہے کہ خیبرپختونخوا، اسلام آباد، پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان اور آزاد کشمیر میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ بلوچستان اور پنجاب میں بارشوں نے تباہی مچا رکھی ہے۔ لاہور میں گزشتہ روز ریکارڈ بارش ہوئی جس کے نتیجے میں متعدد علاقے تالاب کا منظر پیش کرنے لگے۔
دوسری جانب لاہور میں ہونیوالی مون سون بارش کا تیس سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔ ان بارشوں سے شہری مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں، جابجا سڑکوں گلیوں اور چوراہوں میں پانی کھڑا ہونے سے آمد و رفت میں دشواری کا سامنا ہے۔
حالیہ طوفانی بارشوں سے صنعتی و تجارتی سرگرمیاں شدید متاثر ہوئی ہیں۔ شہر کے بہت سے علاقوں میں لوگ گھروں تک محدود ہوکر رہ گئے ہیں۔
اب کی بار محکمہ موسمیات کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مون سون بارشیں زیادہ ہو سکتی ہیں، اس کے ساتھ ہی صوبہ خیبرپختونخوا سمیت ملک بھر میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ بارشوں کی وجہ سے لاہور سمیت دیگر شہروں میں تباہی مچی ہوئی ہے، یہاں تک کہ اب کی بار بارش سے خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بھی سیلاب کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے.
محخمہ موسمیات کی جانب سے سیاحوں کو خصوصی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں.

مزید پڑھیں:  اڈیالہ جیل کے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سمیت 4 ملازمین برطرف