عمران خان اور بشریٰ گرفتار

عمران خان اوربشریٰ بی بی توشہ خانہ کےنئے کیس میں گرفتار

ویب ڈیسک: قومی احتساب بیورو (نیب ) نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ کے نئے کیس میں گرفتار کر لیا ۔
ذرائع کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر نیب محسن ہارون کی سربراہی میں نیب ٹیم نے دونوں کو گرفتار کیا۔
قبل ازیں ڈپٹی ڈائریکٹر محسن ہارون کی سربراہی میں نیب ٹیم اڈیالہ جیل پہنچی اور نیب ٹیم گیٹ 5سے اڈیالہ جیل کے اندر داخل ہوئی ۔
ذرائع نے مزید بتایاکہ نیا کیس دس قیمتی تحائف خلاف قانون پاس رکھنے اور بیچنے سے متعلق ہے۔
نیب کی انکوائری رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی پر ایک نہیں سات گھڑیاں خلاف قانون لینے اور بیچنے کا الزام ہے۔
انکوائری رپورٹ کے مطابق گراف واچ، رولیکس گھڑیاں، ہیرے اور سونے کے سیٹ کیس کا حصہ ہیں، تحفے قانون کے مطابق اپنی ملکیت میں لئے بغیر ہی بیچے جاتے رہے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف دوران عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلیں منظور کرتے ہوئے انہیں بری کرنے کا حکم دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  اڈیالہ جیل کے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سمیت 4 ملازمین برطرف