خواتین کی نعشیں برآمد

سوات میں گھر سے 4خواتین کی نعشیں برآمد

ویب ڈیسک: سوات کے علاقہ کبل میں گھر سے 4خواتین کی نعشیں برآمد ہوئی ہے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ کبل کے علاقہ دیولی میں پیش آیا جہاں مبینہ طورپر شوہر نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی اور 3بیٹوں کو موت کے گھاٹ تاردیا ہے ۔
چاروں نعشوں کو پولیس کی نگرانی میں پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیاگیا ۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ مبینہ طور پرشوہر کی فائرنگ سے ماں اور تین بیٹیاں جاں بحق ہو ئی ہیں ۔
پولیس کے مطابق مبینہ طورپر واقعے کے بعد شوہر بیرون ملک فرار ہونے میں کامیاب ہو چکا ہے ۔
پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعے کی مزید تفتیش شروع کردی گئی ۔

مزید پڑھیں:  تحریک انصاف احتجاج، پنجاب کے 6 اضلاع میں دفعہ 144 نافذ