اقدام چیلنج

عمران خان نے ضمانتیں خارج کرنے کا اقدام چیلنج کردیا

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے 9مئی کے تین مقدمات میں عبوری ضمانتیں خارج کرنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔
بانی پی ٹی آئی نے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کے توسط سے درخواستیں دائر کردی ہیں ۔
درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پاکستان کا سابق وزیراعظم ہوں، دہشت گردی عدالت نے نو مئی جلا ئو گھیرا ئو کے تین مقدمات میں حقائق کے منافی ضمانتیں مسترد کیں۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت عبوری ضمانتوں کا ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی عبوری ضمانتیں منظور کرے۔

مزید پڑھیں:  نوازشریف کے پلیٹ لیٹس گررہے ہیں، جلد لندن بھاگ جائیں گے، عمر ایوب