نوجوان ڈوب گیا

ہری پور :نوجوان دریائے سندھ میں ڈوب گیا

ویب ڈیسک: ہری پور کے علاقہ حسن پور کے مقام پر نوجوان دریائے سندھ میں ڈوب گیا ۔
واقعہ تحصیل غازی کے علاقہ حسن پور میں پیش آیا جہاں 18سالہ مقدر خان دریائے میں نہاتے ہوئے بے رحم موجوں کی نذر ہو گیا ۔
مقامی غوطہ خوروں نے اپنی مدد آپ کے تحت تلاش کاکام شروع کردیا ہے ۔
آخری اطلاعات آنے تک ڈوبنے والے نوجوان کی تلاش جاری ہے ۔

مزید پڑھیں:  مولانا کی مرضی سے آئینی ترمیم کی خراش تراش ہوچکی، عرفان صدیقی