حافظ حمد اللہ

وزیراعظم وضاحت کریں کہ دباؤ کون ڈال رہا ہے ؟،حافظ حمد اللہ

ویب ڈیسک: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی رہنماء حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف وضاحت کریں کہ ان پر دباؤ کون اور کیوں ڈال رہا ہے ؟۔
اپنے بیان میں حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ دباؤ میں بنی حکومت کے سربراہ کو دباؤ کیوں بھاری لگ رہا ہے؟
جے یو آئی رہنماء حافظ حمداللہ نے مزید کہا کہ یہ بھی وضاحت ہوجائے کہ استعفیٰ دینا کہیں باس کا حکم تو نہیں ہے ۔
حافظ حمد اللہ نے یہ بھی کہا کہ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان چھوٹے میاں کو مشورہ دے چکے تھے کہ پنگا مت لو۔
خیال رہے کہ ایف بی آرکے ہیڈکوارٹر میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ استعفیٰ دے دوں گا مگر دبائؤ میں نہیں آؤں گا ۔

مزید پڑھیں:  فوج طلب ، اسلام آباد پر دھاوا بولنے نہیں دیں گے: وزیرداخلہ