ٹرمپ پر حملے کی مذمت

صدر اور وزیراعظم سمیت عالمی رہنماؤں کی ٹرمپ پر حملے کی مذمت

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے سمیت عالمی رہنماؤں نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر ہونے والے قاتلانہ حملے کی مذمت کی ہے۔
صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ سابق امریکی صدر پر حملے کا سن کر گہرا صدمہ پہنچا، سیاست میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں، انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار جبکہ انسانی جان کے ضیاع پر اظہارِ افسوس بھی کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے بھی سابق امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی عمل میں ہرقسم کا تشدد قابل مذمت ہے، اس مشکل وقت میں ہماری ہمدردیاں اور نیک خواہشات ڈونلڈ ٹرمپ کے خاندان کے ساتھ ہیں۔
دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ پیش آئے واقعے پر عالمی رہنماں نے بھی ردعمل دیا ہے۔
برطانوی وزیراعظم سر کئیر اسٹارمر، جاپانی وزیراعظم فومیو کیشیدا اور یورپی یونین خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل نے بھی ہر قسم کے سیاسی تشدد کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔
جاپانی وزیراعظم فومیو کیشیدا اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے بھی ٹرمپ کی حفاظت اور صحت یابی کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔
واضح رہے ڈونلڈ ٹرمپ پنسلوینیا کے علاقے بٹلر میں منعقد ریلی کے شرکا سے خطاب کیلئے اسٹیج پر موجود تھے جس وقت فائرنگ کا واقعہ پیش آیا اورگولی بظاہر ٹرمپ کے کان کو چھوتی ہوئی نکل گئی جس سے وہ زخمی ہوگئے ۔

مزید پڑھیں:  موٹروے پر گاڑی میں 4 افراد کی موت کا معمہ حل، فارنزک رپورٹ جاری