گاڑی حادثے کا شکار

چترال میں گاڑی حادثے کا شکار ،4افراد جاں بحق ،10زخمی

ویب ڈیسک: چترال میں گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں 4افراد جاں بحق جبکہ 10زخمی ہو گئے ۔
پولیس حکام کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب چترال شہر سے یار خون لشٹ جانے والی گاڑی کھائی میں گر گئی ۔
حادثہ تنگ اور خستہ حال روڈ کے باعث پیش آیا جس میں 4افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 10زخمی ہوئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں ڈرائیور، خاتون اور 2بچے جبکہ زخمیوں میں 4خواتین بھی شامل ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق زخمیوں کو آر ایس سی مستوج اور تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بونی منتقل کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترامیم، پی ٹی آئی کا حکومت پر وفاداریاں تبدیل کرانے کا الزام