جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن

توشہ خانہ کا نیا ریفرنس:جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت کی جانب سے سابق وزیراعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ کے نئے ریفرنس کے لیے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاگیا۔
حکومت کے مطابق توشہ خانہ کے نئے ریفرنس کے لیے جیل ٹرائل کا اعلامیہ نیب آرڈینینس 1999کے سیکشن 16 بی کے تحت جاری کیا گیا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر نیب عدالت اگر ضروری سمجھتی ہے تو بانی عمران خان اور بشریٰ بی بی کا ٹرائل جیل میں کرے۔
جیل ٹرائل کے نوٹیفکیشن سے متعلق بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے وکلا کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب نیب ٹیم ڈپٹی ڈائریکٹر نیب محسن پاروں کی سربراہی میں اڈیالہ جیل پہنچ گئی ہے جبکہ احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد علی وڑائچ بھی کیس کی سماعت کے لیے اڈیالہ جیل پہنچ گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن پر لچک کا مظاہرہ کر رہے ہیں،الیکشن کمیشن