ٹرمپ حملے میں محفوظ

خوشی ہوئی کہ ٹرمپ حملے میں محفوظ رہے ،امریکی صدر

ویب ڈیسک: امریکی صدر جوبائیڈنامریکی صدر جو بائیڈن نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر انتخابی ریلی میں حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خوشی ہوئی کہ ٹرمپ حملے میں محفوظ رہے ۔
خطاب کرتے ہوئے امریکی صدربائیڈن نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ ٹھیک ہیں، امریکا میں اس قسم کے تشدد کی کوئی جگہ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیکرٹ سروس نے فوری کارروائی کرکے ٹرمپ کو محفوظ مقام منتقل کیا، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی فوری کارروائی پر ان کاشکریہ، جلد ٹرمپ سے بات کروں گا۔
سابق امریکی صدربارک اوباما نے بھی واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی جمہوریت میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں، یہ بات اطمینان بخش ہے کہ ٹرمپ خیریت سے ہیں،میں اور مشل،ٹرمپ کی صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں۔
واضح رہے کہ امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتخابی ریلی کے دوران حملے میں زخمی ہوئے ہیں تاہم ان کی جان محفوظ ہے جبکہ ٹرمپ پرگولی چلانے والے شخص کو ہلا ک کر دیا گیا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ پنسلوینیا کے علاقے بٹلر میں منعقد ریلی کے شرکا سے خطاب کیلئے اسٹیج پر موجود تھے جس وقت فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔

مزید پڑھیں:  چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کیخلاف آج سماعت ہوگی