سینیٹ اور قومی اسمبلی

مخصوص نشستوں کا فیصلہ : سینیٹ اور قومی اسمبلی اجلاس بلانے پر غور

ویب ڈیسک: مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے تناظر میں حکومت نے سینیٹ اور قومی اسمبلی اجلاس بلانے پر غور شروع کر دیا۔
ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں وفاقی وزیر قانون و پارلیمانی امور اعظم نذیر تارڑ نے وزیراعظم شہباز شریف سے سے ملاقات میں پارلیمنٹ کا اجلاس بلانے کی تجویز دی۔
ذرائع نے دعویٰ کیا کہ مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماؤں اور اراکین پارلیمنٹ کو اسلام آباد میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ پارلیمنٹ کا اجلاس بلانے کا حتمی فیصلہ نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نظر ثانی اپیل میں جانے سے پہلے پارلیمنٹ کے پلیٹ فارم سے حکمت عملی مرتب کرے گی۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ اور الیکشن کمیشن کا حکم کالعدم قرار دیتے ہوئے مخصوص نشستیں پاکستان تحریک انصاف کو دینے کا حکم دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  جنوبی وزیرستان میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ایک زخمی