سمپسن کارٹون

سمپسن کارٹون میں ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کی پیش گوئی

ویب ڈیسک: سابق امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ پر قاتلانہ حملے کی پیش گوئی سمپسن کارٹون میں پہلے ہی ظاہر ہو چکی ہے ۔
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے نے جہاں عالمی توجہ سمیٹ لی ہے، وہیں سمپسن کارٹون میں ان کی جھلک بھی وائرل ہوگئی ہے۔
ٹرمپ پر حملے کے بعد سے سمپسن کارٹون کا ایک منظر سوشل میڈیا پر وائرل ہے، جس میں سابق امریکی صدر کو لیٹے ہوئے اور آنکھیں بند کیے ہوئے تھے۔
سوشل میڈیا صارف کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کی پیشگوئی سمپسن کارٹون پہلے ہی کر چکا ہے اس قسط میں ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک کوفن میں لیٹے دیکھا جا سکتا ہے۔
واضح رہے سمپسن کارٹون کی قسط بارٹ آف دی فیوچر میں فلائنگ پاسٹ دکھایا گیا تھا، جس پر ٹرمپ 2024 درج تھا۔

مزید پڑھیں:  بلاول نے جماعت اسلامی کے غزہ ملین مارچ کی حمایت کردی