پیٹرول، ڈیزل مہنگا

پیٹرول 9روپے 99پیسے ، ڈیزل 6روپے 18پیسے فی لیٹرمہنگا

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت نے مہنگائی میں پسے عوام پر ایک بار پھر پیٹرول بم گر ا تے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا ۔
وزارت خزانہ نے پٹرول، ڈیزل کی قیمت بڑھانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 9روپے 99پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی فی لٹر قیمت میں 6روپے 18 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل 6 روپے 18 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا ہے۔
اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 275 روپے 60 پیسے فی لیٹر ہوگی۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق رات 12 بجے سے ہو گیا۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
مشرق وسطی اور امریکہ میں غیر یقینی صورتحال کے سبب عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔
یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے نرخ 20 سینٹ یا 0.2 فیصد اضافے کے بعد 82.41 ڈالر فی بیرل ہوگئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  25اکتوبرکے بعد آئینی ترامیم میں مشکلات ہوں گی، بلاول بھٹو