محرم کے جلوس

ملک بھر میں 9محرم کے جلوس برآمد،موبائل سروس جزوی بند

ویب ڈیسک: نواسہ رسول حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کی یاد میں ملک بھر میں 9ویں محرم الحرام کے موقع پر چھوٹے بڑے شہروں میں جلوس برآمد ہوئے ہیں ۔
ملک بھرمیں سخت سیکورٹی انتظامات سمیت موبائل سروس بھی جزوی طورپر معطل ہے ۔
لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ، راولپنڈی سمیت دیگر شہروں میں جلوسوں، مجالس اور عزاداری کا سلسلہ جاری ہے۔
عزاداروں کی جانب سے نوحہ خوانی اور سینہ کوبی بھی کی جا رہی ہے۔
اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
سکیورٹی خدشات کے پیش نظر مختلف شہروں میں جلوس کے راستوں پر موبائل فون سروس بھی جزوی طور پر معطل ہے۔
جلوس کے راستوں پر عزاداروں کے لئے سبیلوں اور لنگر حسینی کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  بابراعظم قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے مستعفی