7بچے ڈوب گئے

خوشاب میں کشتی الٹنے سے 7بچے نہر میں ڈوب گئے

ویب ڈیسک: خوشاب میں کشتی الٹنے سے 7بچے نہر میں ڈوب گئے ایک کو بچا لیا گیا ۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق کشتی الٹنے کا واقعہ تحصیل نورپور تھل میں پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 7 بچے پانی میں ڈوب گئے۔
ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو نے کہاکہ ریسکیو ٹیم نے جائے وقوعہ پر بروقت رسپانس کرتے ہوئے ایک بچے کو زندہ نکال لیا، ڈوبنے والے بچوں کا تعلق پیلو وینس سے بتایا جاتا ہے۔
ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر موقع پر پہنچتے ہوئے بچوں کی تلاش شروع کردی۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ بچوں کو لائف جیکٹس کے بغیر کشتی پر بٹھانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

مزید پڑھیں:  سلامتی کونسل اجلاس میں ایران اسرائیل آمنے سامنے، پابندیوں کے مطالبے