بنکاک میں لاشیں برآمد

بنکاک میں ہوٹل کے کمرے سے 6سیاحوں کی لاشیں برآمد

ویب ڈیسک: تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں ہوٹل کے کمرے سے 6 غیرملکی سیاحوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق تمام افراد ممکنہ طور پر زہر خورانی سے ہلاک ہوئے، مرنے والوں میں ایک ویتنامی نژاد امریکی شہری بھی شامل ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق لگژری ہوٹل میں سیاحوں کی موت سے سیاحت کے شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد میں تشویش پائی جارہی ہے۔
دوسری جانب تھائی حکومت کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
وزیراعظم نے تمام ایجنسیوں کو فوری کارروائی کی ہدایت کی ہے تاکہ سیاحت پر کسی قسم کے منفی اثرات مرتب نہ ہوں۔

مزید پڑھیں:  بینچ پٔر تحفظات، بیرسٹر علی ظفر نے سماعت کابائیکاٹ کر دیا